ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کل قطر روانہ ہونگے

 صدر رجب طیب ایردوان ایک سال بعد کل سرکاری دورے پر قطر روانہ ہونگے۔

 صدر ایردوان کا دوحہ میں استقبال امیر قطر شیک تمیم بن حمد الثانی کریں گے۔

دونوں سربراہوں کے درمیان بعد ازاں بالمشافہ بات چیت ہوگی جن میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں سمیت افغانستان،شام،لیبیا اور دیگر علاقائی وعالمی مسائل  پر تبادلہ خیال کیا جاَئے گا۔

اس دورے کے دوران موجودہ تعاون میں فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، ترکی اور قطر کے درمیاین اعلی اسٹریٹیجک کمیٹی کا ساتواں اجلاس بھی ہوگا۔

امکان ہے کہ اس اجلاس میں مختلف معاہدوں پر بھی دستخط ہونگے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں