English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای: ملازمین کو ہفتے میں صرف ساڑھے 4 دن بلانے کا فیصلہ، باقی دن چھٹی

القمر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب دفاتر کے اوقات ہفتے میں صرف ساڑھے چار دن ہوا کرینگے جبکہ جمعہ کی سہ پہر سے لے کر ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوگی۔

یہ اعلان یو اے ای حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا ہے۔ اعلان کے مطابق دفتروں کے اوقات کار کا ہر ہفتے پیر سے شروع ہونگے جو جمعہ کی سہ پہر تک جاری رہیں گے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے روزانہ اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کو ملازمین صرف ساڑھے 4 گھنٹے تک ہی کام کرینگے۔

اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کی سہولت کیلئے کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے دن اگر گھر سے کام کرنا چاہیں تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ انھیں اس کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ ملازمین کو یہ چھٹیاں دینے کا مقصد کام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانا جبکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

یو اے ای کے تمام سرکاری محکمے یکم جنوری 2022ء سے نئے شیڈول کے تحت کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے