ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے کی سزا، بااثر افراد نے خاتون کو آگ لگا دی

سرگودھا میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگا دی گئی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے منگل بازار میں پیش آیا۔ ملزمان اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر طیش میں آ گئے اور خاتون کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے، اس نے انکار کیا تو اسے آگ لگا دی گئی۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے بااثر افراد منگل بازار میں اسٹالز لگانے کے پیسے لیتے ہیں۔ تاہم میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو مجھے آگ لگا کر جھلسا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں