اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ ساتھ 65 کلومیٹر طویل ایک ’’آہنی دیوار‘‘ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فلسطینی سرزمین پر باڑ لگانے کا کام ساڑھے تین سال بعد مکمل ہو گیا ہے۔
اسرائیل کے مطابق اس ’’آہنی دیوار‘‘ نے غزہ پٹی کی حکمران جماعت حماس کی اسرائیل میں داخلےکی صلاحیت چھین لی ہے۔
چھ میٹر اونچی سرحدی باڑ میں سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے زیر زمین سینسرز، ریڈار سسٹم، کیمرے اور گارڈ روم شامل ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے لیے 1200 سے زائد کارکنوں نے تقریباً دو لاکھ بیس ہزار ٹن کنکریٹ اور ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن لوہا اور فولاد استعمال کیا ہے۔
