برکینا فاسومیں وزیراعظم جوزف ماری دبیرہ کومعزول کردیا گیا ہے ۔
حکومتی مشیراسٹیفن سانونےبتایا کہ اس بات کا فیصلہ صدر راخ مارک کرسٹیان کابورہ نےکیا ہے۔
بعد ازاں ایک سرکاری حکم نامےمیں اعلان کیا گیا ہےکہ دبیرہ کابینہ نئی حکومت کے قیام تک اپنے فرائض ادا کرتی رہےگی ۔
یاد رہےکہ گزشتہ ماہ ہوئے دو دہشتگرد حملوں میں 58 افراد ہلاک ہوئے تھے جس پر حکومت تنقید کا شکارتھی ۔
ان حملوں کے بعد صدرکابورہ نے انسداد دہشتگردی میں ناکامی کا الزام حکومت پر عائد کیا تھا۔
