آج کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ خبرک: "ایردوان : ہم سیکڑوں کی تعداد میں بہت بڑی سرمایہ کاری کو جلد ہی ترکی میں دیکھ رہے ہیں”
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی عالمی اقتصادی نظام میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جس کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) وبا کے ساتھ تنظیم نو کی گئی ہے۔ ایردوان نے کہا، ” ہم سیکڑوں کی تعداد میں بہت بڑی سرمایہ کاری کو جلد ہی ترکی میں دیکھ رہے ہیں جن میں سے کچھ ہمارے اپنے شہریوں اور کچھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی کی جانب سے کی جانے کی توقع ہے۔
***روزنامہ سٹار: "روس یوکرین بحران میں ترکی کی ثالثی کے لیے گرین سگنل”
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے پریس ترجمان سرگی نکیفوروف نے کہا کہ روس کے ساتھ ڈونباس بحران کے دوران مذاکرات میں ترکی کی شرکت کے بارے میں ان کا نظریہ مثبت ہے۔ صدر ایردوان، ‘(روس-یوکرین کشیدگی) کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین کی رضامندی سےہم ترکی کی ثالثی کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
***روزنامہ حریت: "ترکی اپنے قومی خلائی پروگرام کے ساتھ خلائی دوڑ کی تیاری کر رہا ہے”
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ ورنک نے کہا ہے کہ ‘قومی خلائی پروگرام’ کے ساتھ ترکی کو خلائی دوڑ کے لیے تیار کیا اور ہم نے ترک انجینئروں کی تیار کردہ گاڑی کے ذریعے چاند پر سخت لینڈنگ کرنے کے ہدف کی جانب اپنے کام کو تیز کردیا ہےاور تکنیکی ماہرین ہائبرڈ راکٹ انجن کے ٹیسٹ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا مقصد 2023 کے آخر میں اپنے قومی اور اصلی ہائبرڈ راکٹ کے ساتھ چاند پر پہنچ کرہارڈ لینڈنگ کرنا ہے۔
***روزنامہ یینی شفق: "گزشتہ 4 مہینوں میں سرحدی چوکیوں پر ٹریلرز کی آمدورفت میں 17 فیصد اضافہ "
ترکی کے برآمدی ریکارڈ کو ترکی کی سرحدوں چو کیوں پر دیکھا جاسکتا ہے۔ روزانہ اوسطً 5 ہزار ٹریلر سرحدی چوکویں سے آمدو رفت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ 4 ماہ میں ٹرکوں کی آمدورفت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورپ سے آرڈرز میں ہونے والے اضافے کے باعث ترکی کو ٹریلرز کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
***روزنامہ وطن: "دنیا کا سب سے قیمتی پتھر صرف ترکی میں نکالا جاتا ہے”
دنیا کے سب سے قیمتی پتھروں میں سے ایک صرف ترکی میں پایا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا کہ مولا کے ضلع میلاس میں ملنے والا پتھر ہیرے سے 10 ہزار گنا زیادہ نایاب ہے۔ پتھر کے سب سے زیادہ مقبول پیروکار، جس کی اندرون اور بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہیں۔ ڈائاسپور پتھر کا سب سے نمایاں پہلو، جو کہ زیورات میں استعمال کیا جاتا ہے کی اہم خصوصیت اس کے رنگ میں ہونے والی تبدیلی ہے۔ ڈائاسپور کا پتھر دن کی روشنی میں سبز ہو جاتا ہے تو موم بتی کی روشنی میں گلابی رنگ بھی اختیار کرلیتا ہے۔
