ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن ریت کی دیوار ہے جو اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے صحت اور راشن کارڈ سے متعلق بتایا کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کو30 فیصد ریلیف ملے گا تاہم سندھ اس سہولت سے محروم رہے گا، صوبائی حکومت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اندرکی لڑائی ہی ختم نہیں ہورہی، اپوزیشن ریت کی دیوار ہے، یہ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی حکومت پرکرپشن کا شائبہ تک نہیں آیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سروے میں حکومت پرکوئی الزام نہیں لگا، لوگوں کااعتماد بحال ہورہا ہے طویل عرصے بعد عوام کو کرپشن فری حکومت ملی۔

اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ ملک میں رواں برس 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم 80 لاکھ ٹن چاول چین کو برآمد کرنے کے خواہاں ہیں ، زراعت میں ترقی اورجدید الات کے لیے چین کے مل ساتھ کام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں