English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور پر جرمانہ عائد

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے انہیں جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے