English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو بھاری قیمت اٹھائےگا: جرمنی

القمر

جرمنی کی نومنتخب وزیر خارجہ انالینا بئیربوک نے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کے بگڑتے ہوئے تنازعے میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنے فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی تو اسے بھاری سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

بئیربوک کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر صورت فوجی کشیدگی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک الزام عائد کر رہے ہیں کہ روس یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے کی تیاری میں مصروف ہے جبکہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے