اسرائیلی قوتوں نےمقبوضۃ مغربی کنارے سے 28 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی قوتوں نےمغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں چھاپےمارے۔
ان چھاپوں کے دوران مغربی کنارے سے 24 اور مشرقی القدس سے چار فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا گیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی قوتیں مختلف بہانوں سے چھاپےمارتی رہتی ہے۔
گرفتاریوں کےبعد ان فلسطینیوں کوجن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہوتے ہیں،کئی روز تک حراست میں رکھا جاتا ہے۔
