ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے ماہ نومبر میں اٹلی کو ماہانہ برآمدات کا ریکارڈ 1 ارب 39 ملین ڈالر تک پہنچا دیا

ترکی نے ماہ نومبر میں اٹلی کو ماہانہ برآمدات کا ریکارڈ 1 ارب 39 ملین ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی برآمدات 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 33.4 فیصد بڑھ کر 21 ارب 468.5 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں۔

اس عرصے میں، اٹلی کو غیر ملکی برآمدات میں  نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

ترکی نے ماہ اکتوبر میں  اٹلی کے ساتھ برآمدات  جو کہ ایک ارب26.1 ملین ڈالر تھیں       کو ماہ نومبر میں 1 ارب 39.2 ملین ڈالر تک پہنچادیا ہے۔  ماہ  نومبر میں اٹلی کو برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.6 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔

اس طرح ترکی اٹلی کو   ماہ  نومبر میں سب سے زیادہ برآمدات  کرنے والا  چوتھا بڑا ملک ہے۔

ترکی نے  ماہ نومبر میں، سب سےزیادہ  برآمدات کی ہیں ان میں پہلے نمبر پر   1 بلین 618.5 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی ، دوسرے نمبر پر  1 بلین 436.8 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ ، اور تیسرے  نمبر پر  1 بلین 192.6 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ ہے۔

آٹوموٹو انڈسٹری نے گزشتہ ماہ اٹلی کو سب سے زیادہ برآمدات کیں۔ آٹو موٹیو انڈسٹری نے ماہ نومبر میں اٹلی کو 181.4 ملین ڈالر  کی برآمدات کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں