English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت

القمر

 لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔

شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے