English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عادل شاہزیب پر الزام: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا ترجمان کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

القمر

معروف اینکر پرسن عادل شاہزیب پر الزام لگانے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا ترجمان کا سفید جھوٹ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عادل شاہزیب نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر کامران بنگش کی ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی تھی جس میں صوبائی وزیر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔ عادل شاہزیب نے صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ کامران بنگش کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ

‘کامران بنگش صاحب یہ آج رات کی آپکی ویڈیو جس میں آپ کھل کر پی ٹی آئی کے لیے لوکل باڈیز میں کمپین کر رہے ہیں۔ٹیگ بھی کر رہا ہوںGrinning faceتا کہ سند رہے “ ہم اپنے ناظمین کے لئے اتنے ووٹ نکالیں گےکہ۔۔وہ جاری رہیں گے۔” کامران بنگش، الیکشن کمیشن کے منہ پر ایک اور زوردار تمانچہ۔۔۔

عادل شاہزیب کی اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا ترجمان اظہر مشوانی نے اینکر پرسن پر الزام لگایا کہ
“آپ کے ماموں تحصیل چمکنی پشاور سے الیکشن لڑ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کریں گے مخالفین کے خلاف؟
تگڑے رہیں، الیکشن ماموں نے خود لڑنا ہے ECP یا میڈیا نے نہیں اور یہ کامران بنگش کا گھر ہے جہاں لوگ شمولیت کے لیے آئے۔۔۔ اتنا ڈر کس چیز کا ہے؟”

اس سفید جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے عادل شاہزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا ترجمان اظہر مشوانی کو جواب دیا کہ

“ثابت کریں کہ میرے ماموں تحصیل چمکنی کا الیکشن لڑ رہے ہیں میں صحافت چھوڑ دوں گا یا آپ دوٹکے کی ترجمانی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بھائی یہ آپکے وزیر کی وڈیو ہے جوالیکشن ایکٹ 2017 کے آرٹیکل 233/234 کی کھل کرخلاف ورزی ہےاسکا جواب دیں۔ صوابی سے شاید میرے داداالیکشن لڑ رہے ہیں جہاں اسد قیصر کی آڈیو سامنے آئی ہے؟”

عادل شاہزیب نے مزید لکھا کہ
“آپکے وزیروں،مشیروں نے دھجیاں اڑا دی ہیں الیکشن کمیشن کے احکامات کی، میرا پروگرام حاضر ہے آ کر جواب دیں۔ کیا وزیراعلی پختونخوا اور وزرا کے منہ پر ٹیپ لگی ہوئی ہے جو کہ اپنا جواب دینے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے؟ اب کرائے کا ترجمان پنجاب سے ادھار لینا پڑ رہا ہے جسکے پاس معلومات ہی نہیں”

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا ترجمان اظہر مشوانی جو ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر پیش کرتے ہیں خود حقائق سے لا علم ہیں۔ ماضی میں انہوں نے اس طرح کے الزامات مختلف صحافیوں اور میڈیا چینلز پر بھی لگائے تاہم وہ عادل شاہزیب سمیت کسی پر بھی لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے