ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تلاشی دینے سے انکار پر وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی زیدی منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔

ذرائع کے مطابق علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کیا جس پر اُنہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔

اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں