English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان جلد خطے کا اہم لیڈر ملک بن جائے گا: وزیر اعظم عمران خان

القمر

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام شعبوں میں طویل مدتی اصلاحات پر عملدرآمد کے لئے پُرعزم ہے تاکہ پاکستان علاقائی رہنما بننے کی جانب پیشرفت کر سکے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شریک افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔نشست کے دوران انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی اور بدانتظامیوں کی بدولت ہماری حکومت کو مالیاتی قرضوں کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی سے چلایا جس کا اعتراف بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاروبار کرنے میں آسانی کی پالیسی کے باعث معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری، برآمدات اور تعمیراتی شعبوں میں بہتری آ رہی ہے۔انتہاپسندی اور خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد معاشرے کے اخلاقی معیارات کواجاگر کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے طاقت کا استعمال حل نہیں ہے بلکہ نوجوان نسل میں اخلاقی و مذہبی اقدار کو پروان چڑھانے سے ایک معتدل، روادار اور تعمیری معاشرہ قائم ہو گا۔یکساں قومی نصاب کی ضرورت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متوازی تعلیمی نظاموں نے طبقاتی تفریق پیدا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا بنیادی نصاب ملک میں رائج کرنا چاہتی ہے جس سے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے