English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر ٹرانسپورٹ کے پی پر جرمانہ عائد

القمر

 پشاور: بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی کارروائیاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور جے یو آئی کے ایم این اے زاہد اکرم درانی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں ارکان کو آئندہ خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی شروع کرنے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے جب کہ دونوں اراکین پارلیمان پر جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈا پور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے