English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، دھرنا

القمر

کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

بس کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکیورٹی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگادیے۔ احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی نفری منگوالی گئی۔ پولیس کی نفری بڑھانے پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

کارکنوں نے ایم این اے سیف الرحمان سے شکایت کی کہ ہمیں روکا جارہاہے، تقریب کھلے میدان میں رکھنی چاہیے تھی۔ ایم پی اے جمال صدیقی نے ناراض کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے