جنوبی امریکہ کے ملک چلّی کے جزیرے چیلو میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں 100 گھر جل کر راکھ اور علاقے میں سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
چلّی وزارت داخلہ کے قومی ہنگامی حالات ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ چیلو کے شہر کاسٹرو میں کل شروع ہونے والی جنگلاتی آگ اس وقت تک 3، 8 ہیکٹر جنگلاتی اراضی کو خاکستر کر چکی ہے۔
علاقے میں ریڈ الارم دے دیا گیا ہے ۔ آگ سے 400 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 340 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں 100 گھر جل گئے ہیں اور فائر بریگیڈ عملے کے 2 افراد سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
