English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

القمر

 اسلام آباد: حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پیٹرولیم کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم کو وفاقی وزیر سے اختلافات ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا، سیکرٹری پیٹرولیم کو ہٹانے کے چھٹی کے روز اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے احکامات جاری کروائے گئے۔ وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے