امریکی ریاست کینٹکی میں آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں۔
کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے سمندری طوفان کی تباہی کے باعث خطے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
طوفان اور بگولوں نے آرکنساس، ٹینیسی، مسوری اور الینوائے کو بھی نشانہ بنایا۔
ریاست آرکنساس کے ایک نرسنگ ہوم میں طوفان سے ہونے والے نقصان کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
ان ریاستوں میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوئیں جہاں پر بروز جمعہ سمندری طوفان کا انتباہ دیا گیا تھا ۔
