بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے اس سال ترک معیشت کے لیے اپنی شرح نمو 8.6 فیصد سے بڑھا کر 9.8 فیصد کر دی ہے۔
ایس اینڈ پی کی طرف سے دیے گئے بیان میں ترکی کی معیشت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ترکی کا کرنٹ اکاؤنٹ اگست 2018 کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن میں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے بینکنگ سیکٹر پر اعتماد برقرار ہے کیونکہ صارفین اپنی بچت کو بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال کے لیے ترک معیشت کی ترقی کی پیش گوئی 8.6 فیصد سے بڑھا کر 9.8 فیصد کر دی گئی۔
اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک کی معیشت میں اگلے سال 3.7 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ترکی کی معیشت کی شرح نمو 3.1 فیصد اور 2024 میں 3 فیصد متوقع ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اشیا کی برآمدات کے مضبوط رہنے کی امید ہے، یہ کہا گیا کہ سیاحت کی تیزی سے بحالی معاون ثابت ہو سکتی ہے اگر کورونا وائرس کے ویرئنٹ اومیکرون قسم نئے قرنطینہ اقدامات اور وسیع پیمانے پر بین الاقوامی سفروں میں پابندیوں کا باعث نہ بنے۔
ایس اینڈ پی کے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ ترک معیشت درمیانی مدت میں اوسطاً 3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔
