جیف فلیک، جنہیں انقرہ میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے، نے آج حلف اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔
فلیک کو امریکی صدر جو بائیڈن نے انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے لیے نامزد کیا تھا اور بعد میں ان امیدواری کی ماہِ اکتوبر میں سینیٹ نے منظوری دے دی تھی، نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے سامنے حلف اٹھایا۔
ہیرس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلیک کی حلف برداری تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آج، مجھے جیف فلیک کے ترکی میں ہمارے نئے سفیر کے طور پر حلف اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ مجھے فلیک کے ساتھ سینیٹ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا اور میں نے اس ملک کے لیے ان کی محبت کو قریب سے دیکھا ہے۔”
ریپبلکن ہونے کے باوجود، فلیک نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ بائیڈن کی حمایت کی، 2013 تا2019 میں امریکی سینیٹ میں ایریزونا ریاست کے سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2001-2013 تک ایوان نمائندگان کے رکن رہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے فلیک 2019 میں سینیٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
