English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں اومی کرون سےمتاثرہ چھ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے:وزیر صحت

القمر

 وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ترکی میں اب تک اومیکرون سےمتاثرہ چھ افراد کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیرصحت نے پارلیمانی اجلاس کےدوران اپنےخطاب میں بتایا کہ یورپ میں اومیکرون کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہےجبکہ ترکی میں بھی اس کےاثرات نظر آنے لگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  استنبول میں ایک اور ازمیرمیں پانچ افراد میں اومیکرون کی نشاندہی  ہوئی ہے جنہیں اسپتال میں داخلےکی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اثرات معمولی نوعیت  کے ہیں۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ  اومیکرون  سے متعلق عوام مطمئن رہیں،یہ واریئنٹ تیزہ سے پھیلتا ضرور ہے لیکن اس کے اثرات کافی معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں۔عوام سےہمارا مطالبہ ہےکہ وہ حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے