English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 2022 کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل شروع، کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل جاری

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ٹیموں کی جانب سے لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل جاری ہے۔

ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینیم کیٹیگری میں سب سے لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

Image

دوسری پک ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

Image

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری سے محمد عامر کو ہٹاتے ہوئے ان کی نچلے درجے میں تنزلی کردی تھی۔

Image

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسی کیٹیگری میں اسکواڈ میں شامل کیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے اہم کھلاڑی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا جنہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

Image

ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کا انتخاب کیا۔

Image

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے آسٹریلین آل راؤنڈر جیمز فالکنر کی خدمات حاصل کیں۔

Image

گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اپنی تین پک میں عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور جارح مزاج انگلش بلے باز ہیری بروک کی خدمات حاصل کیں جبکہ اسی کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔

Image

سلور کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے رومان رئیس اور آصف آفریدی، لاہور قلندرز نے کامران غلام، عمید آصف کو کراچی کنگز اور سلمان ارشاد کو پشاور زلمی اور محمد اخلاق کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کیا۔

Image

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مزید انتخاب کرتے ہوئے انور علی کا انتخاب کیا، یونائیٹڈ نے ریس ٹوپلی، کراچی کنگز نے ٹام ابیل، لاہور قلندرز نے ڈین فاکس کرافٹ کا انتخاب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل اور اسلام یونائیٹڈ نے دانش عزیز کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

اسی طرح سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے روہیل نذیر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے ارشد اقبال، ملتان سلطانز نے روومین پاول، کراچی کنگز نے محمد عمران، پشاور زلمی نے ثمین گُل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی نے کامران اکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے خرم شہزاد کے ساتھ ساتھ نوین الحق کا انتخاب کیا۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم اور قاسم اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے عامر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی، لاہور قلندرز نے معاذ خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن، ملتان سلطانز نے بلیسنگ مزربانی، پشاور زلمی نے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمٰن اللہ گرباز اور لاہور قلندرز نے سمیت پٹیل کو منتخب کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post پی ایس ایل 2022 کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل شروع، کھلاڑیوں کے چناؤ کا عمل جاری appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے