English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: شیڈونگ کے شہر ینتائی کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک

القمر

بیجنگ: چین میں ایک مال بردار جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے جب کہ 3 کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی صوبے شیڈونگ کے شہر ینتائی کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا۔ کارگو جہاز میں عملے کے 14 ارکان بھی سوار تھے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سمندر سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ 4 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں تاہم اب بھی 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم سرچ آپریشن ابھی جاری رہے گا۔ تاحال بحری جہاز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

چین کی وزارت شپنگ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post چین: شیڈونگ کے شہر ینتائی کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے