ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی میجر نے کلاشنکوف اپنے ہی سر پہ رکھ کے چلادی ،15برسوں میں 524فوجیوں کی خودکشی

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات قابض بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں تعینات بھارتی فوج کے میجر نے سرکاری رائفل سے خودکشی کی۔

انتیس (29)سالہ میجر پرویندر سنگھ 23 راشٹریہ رائفلز کی الفاکمپنی میں بطور میجر جنرل ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، جس نے اپنے کوارٹر میں اے کے 47 سرپر رکھ کر چلا دی۔

اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے دروازے کو طاقت سے کھولا تو اندر فوجی لہولہان پڑا تھا، جسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔

خودکشی کرنے والے میجر کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی کی وجہ سے اہل خانہ سے دوری اور خاندانی مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اُس نے گھر جانے کے لیے چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سیکڑوں بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرچکے ہیں۔ جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 524 تک پہنچ گئی ہے۔

سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی دماغی صحت ، پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

The post بھارتی میجر نے کلاشنکوف اپنے ہی سر پہ رکھ کے چلادی ،15برسوں میں 524فوجیوں کی خودکشی first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں