English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے، تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، قانون پرعمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کہا جا رہا تھا پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے، پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، پھر ہم نے اپنے ملک کا زوال بھی دیکھا، مسائل کے حل کیلئے ہمیں لیڈر شپ کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے، تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، جمہوریت وہیں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے، کسی بھی ملک میں قانون پر عمل نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے، قانون پرعمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے، مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے،

عمران خان نے کہا کہ مغرب میں تھنک ٹینکس کہتے تھے پاکستان خطرناک ملک ہے، ہمارے ملک کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی، کوئی بھی شخص آسانی سے پاکستان کے اچھے اور برے ہونے کی رائے دے دیتا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، ہمیں اپنے ملک کی دفاع کے لیے بہتر انداز میں موقف اپنانے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک میں ریسرچ کلچر کی شدید کمی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہوسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جائے اور باقی لوگ پیچھے رہ جائیں، وہ بھی ملک محفوظ نہیں ہوتا جہاں ایک علاقہ، یا دو تین شہروں میں ترقی ہو لیکن باقی ملک یا صوبہ پیچھے رہ جائے، انتشار کی یہی وجہ ہوتی ہے، ناانصافی اور غیر مساوی ترقی کی وجہ سے لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے