English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدید ہتھیاروں کی تیاری میں روس سب سے آگے ہے,پیوٹن کا دعوی

القمر

روسی صدر ولادمیرپیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں ہم یقیناً سب سے آگے ہیں۔جنگی وار ہیڈرز اور ان کے کیریئر کی تعداد کی بات کی جائے تو روس اور امریکا برابری پر ہیں ‘مستقبل میں دیگر عالمی طاقتوں کے پاس بھی ہائپر سونک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی ہوگی لیکن جب تک اس کا بہت امکان ہے کہ ہمارے پاس اس کا بھی مقابلہ کرنے کے وسائل ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر جنگی وار ہیڈرز اور ان کے کیریئر کی تعداد کی بات کی جائے تو روس اور امریکا برابری پر ہیں لیکن جدید ترین ہتھیاروں کی تیاری میں یقیناً ہم سب سے آگے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دیگر عالمی طاقتوں کے پاس بھی ہائپر سونک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی ہوگی لیکن جب تک اس کا بہت امکان ہے کہ ہمارے پاس اس کا بھی مقابلہ کرنے کے وسائل ہوں گے۔ واضح رہے کہ روس نے جدید ہائہر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے جس کا نام سرکون رکھا گیا ہے جبکہ روسی وزیر دفاع کے مطابق اس میزائل نے کامیابی کے ساتھ 400 کلو میٹر کی دوری پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق سرکون نامی ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور ا?بدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ ہائپر سونک کروز میزائل فضا میں ا?واز کی رفتار سے 5 گنا زائد اور 62 سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ یہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے سست ہیں۔

The post جدید ہتھیاروں کی تیاری میں روس سب سے آگے ہے,پیوٹن کا دعوی first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے