اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا کسی خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
دورے کے دوران نفتالی بینٹ نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور ترقیاتی تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں قائم ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ خطے میں اسرائیل نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا تھا۔
وزیر دفاع بنی گینٹز امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی گینٹز نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے ۔
