English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپٹو کرنسی جلد ہی ایرانی منڈیوں میں متعارف کروائی جائے گی:ایرانی مرکزی بینک

القمر

 ایرانی مرکزی بینک کے  صدر علی صالح  عبادی نے کہا ہے کہ   جلد ہی ملکی کرپٹو کرنسی کو تجرباتی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔

  ایرانی خبر ایجنسی برائے طلبا کےمطابق، تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعبادی نےایرانی کرپٹو کرنسی سے  متعلق کہا کہ کرپٹو کرنسی مرکزی بینک کےزیر غور ہے جس کےلیے ضروری تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں  اور امید ہے کہ جلد ہی اسے ملکی منڈیوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

 صالح عبادی  نے مزید بتایا کہ  ایران کے منجمد مالی اثاثوں پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ہم غیر ملکی کرنسیوں کی گردش کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کے بھی قابل ہیں۔

 ایران ، بجلی کے رعائیتی نرخوں کی بدولت،چین،روس،امریکہ،قازقستان،کینیڈا اور آئس لینڈ کےہمراہ  کرپٹو کرنسی متعارف کرنے والے دنیا کے 7 ممالک میں سے ایک ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے