امریکا نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے ذمہ دار فوجیوں کوسزا نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق محکمے کی اندرونی تحقیقات میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا اورنہ ہی ڈرون حملہ اصول کی خلاف ورزی تھا اس لئے کوئی امریکی فوجی یا حکام سزا کے حقدار نہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا سے دو روز قبل افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ڈرون حملے میں شہریوں کے قتل کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ مکینزی نے حملے کو افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔امریکی فوج نے افغانستان میں ڈرون حملہ انخلا سے پہلے 29 اگست کوکیا تھا۔
The post جس کی لاٹھی اسکی بھینس..امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے کے مجرموں کو سزا سے انکار کردیا first appeared on Daily Jasarat News.
