English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

" تعلقات میں بحالی کا پہلا قدم" آرمینیا ترکی میں نمائندہ دفتر کھولے گا

القمر

آرمینیا ترکی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے اپنا نمائندہ دفتر کھولے گا۔

 آرمینی امور خارجہ کے ترجمان وان اُن انیان نے  اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  اس سلسلے میں ایک خصوصی نمائندے کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔

 ترجمان نے  سوشل میڈیا پر ترک وزارت خارجہ کی طرف سے آرمینیا میں ایک خصوصی نمائندے کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ  ہم بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کو بلا مشروط طریقے سے بحال کرنا چاہتے ہیں جس کےلیے حکومت آرمینیا بھی فی الوقت سفارت خانے کے بجائے اپنا ایک خصوصی نمائندہ  ترکی میں مقرر کرے گی ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ  آذربائیجان کے ساتھ بھی  ہر موضوع پر ہم رابطے میں ہیں اور مکالمت کا دروازہ کھلا ہے  جبکہ مشترکہ فیصلے کرنے کا عمل بھی جاری ہے،آرمینیا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے  خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بوقت ضرورت اپنا سفارت خانہ بھی کھول سکتا ہے  جس کے لیے آذربائیجان کے ہمراہ فیصلہ کرنا بہتر ہوگا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے