English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں 7.3 کی شدت کا زلزلہ

القمر

اطلاع کے مطابق انڈونیشیا  کے مشرقی علاقے میں زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیالوجیکل  تحقیقاتی  ادارے  نے اس زلزلے کی شدت  کے ریکٹر اسکیل پر 7.3 ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ملک کے جزیرے  فلوریس   کے کھلے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 20 منٹ پر زیر زمین 19 کلو میٹر کی گہرائی میں رونما ہونے والےزلزلے کے بعد سونامی  کی وارننگ جاری کی گئی ۔

انڈونیشیائی قومی آفات  سد باب  ایجنسی کے ترجمان عبدل محاری  کا کہنا  ہے کہ علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محاری نے بتایا کہ تا حال کسی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں   تاہم  امدادی ٹیمیں  معلومات یکجا کرنے کی کوشش میں ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے