English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ (ن) جیتے گی: نجم سیٹھی

القمر

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو جاتا ہے تو اس کا منظر نامہ یہ ہوگا کہ صوبہ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی، صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی جبکہ خیبر پختونخوا میں آدھی سیٹیں پی ٹی آئی جبکہ باقی اپوزیشن کے حصے میں آئیں گی۔

24 چینل کے پروگرام ”نجم سیٹھی شو” میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو بلدیاتی انتخابات کے اندر جھگڑے بہت ہیں۔ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا انعقاد کن حالات میں ہوگا۔ اگر مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں اگر جیت جاتی ہے تو اس کا اثر جنرل الیکشن پر ضرور پڑے گا۔

ٹی ایل پی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ ہم اس جماعت کو مین سٹریم کرنے جا رہے ہیں۔ تاہم ٹی ایل پی کے اندر ایک سوچ ابھی تک موجود ہے کہ ہمیں اپنے موقف سے نہیں ہٹنا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے