بگوٹا: کولمبیا کے ایئرپورٹ پر وقفے وقفے سے دو زوردار بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے شہر کوکوتا کے کامیلو ڈیزا ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 زوردار بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ رن وے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں جن کی شناخت ویلیم بارینو اور ڈیوڈ ریز کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار باردوی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
