English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی

القمر

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے ایک دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 50 سے 55 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی میئر کا کہنا کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کے 20 سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے گھروں میں موجود افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ہیٹی میں ایندھن کی شدید قلت ہے اور کئی مسلح گروہوں نے گیس کی لائنوں پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی حفاطت اور دیکھ بھال کے بارے میں ان کی معلومات بھی ناقص ہیں اور شاید اس گیس ٹینکر بھی دھماکا اسی وجہ سے ہوا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے