English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران۔ ہم جوہری معاملے میں خشدات کو دور کرنے لے لیے تیار ہیں

القمر

ایرانی وزیر خارجہ حسین امری عبدل لاہیان  کا کہنا ہے کہ ہم جوہری مذاکرات میں ’’ایک اچھا معاہدہ‘‘ قائم کرنے  اور ہمارے فریقین کے خدشات کو دور کرنے کے لیے  تیار ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر عبداللہیان نے اپنے عمانی ہم منصب بدر بن حمید البوسیدی کے ساتھ فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اگر پابندیاں ہٹا دی جاتی ہیں تو وہ جوہری پروگرام کو معاہدے کے مواد کے مطابق نافذ کریں گے، عبداللہیان نے کہا، "ایران 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی تمام خوبیوں سے استفادہ کرنے کے لیے ایک اچھا معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے اور فریقین کے ممکنہ خدشات کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔”

دوسری جانب  ایرانی نائب وز یر خارجہ و مذاکرات کار علی باقری  نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ بعض  اداکار جوہری مذاکرات میں ڈپلومیسی کے بجائے  الزام تراشیاں کرنے کو  اپنا شیوہ بنائے ہوئے ہیں۔

باقری نے ویانا میں جری مذاکرات  کے بارے میں اپنی ٹویٹ میں   مغربی  فریقین  پر  مثبت قدم نہ اٹھانے پر نکتہ چینی کی ۔

ایران کے اپنی تجا ویز کو سرعت سے پیش کرنے  کی یاد دہانی کرانے والے مذاکرات کار نے  کہا کہ  ہم نے پائدار اور لچکدار طریقے  سے اختلافات میں گراوٹ لانے کے  لیے کوششیں صرف کیں۔  ڈپلومیسی دو طرفہ ٹریفک کی حامل ایک شاہراہ ہے۔ غلطی کرنے والا اگر تلافی کے لیے راضی ہوتا ہے تو پھر مصالحت  کے قیام کی راہ سرعت سے ہموار ہو جاتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے