English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل منظور

القمر

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور ہوا، ڈیموکریٹس کی 219 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ  اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

رکن کانگریس الہان عمر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظور ہونا مسلمانوں کے لیے سنگ میل ہے۔

The post امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل منظور first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے