آسٹریلیا تقریباً دو سال کی پابندی کے بعد طلباء اور دوسرے ملک سے آنے اور جانے والے لوگوں کے لیے ائیر پورٹ کو دوبارہ کھول دیا ہے۔آسٹریلیا نے اسٹاپ اسٹارٹ کوویڈ 19 کی واجہ سے متاثر ہونے معیشت کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سفر کو دوبارہ بحال کر دیا ہے، ویکسینین کی مکمل ڈوز والے طلباء اور تارکین دوبارہ سفر کر سکتے ہیں۔غیر ملکی طلباء کی واپسی سے آسٹویلوی حکومت کو تقریباً 35 بلین کا فائدہ ہوگا جبکہ کاروباروں کو بہت سی آرام دہ ملازمتیں بھرنے میں مدد دے گی۔سرکاری اعداد و شمار سے کے مطابق اکتوبر کے آخر میں تقریباً 160,000 طلباء سمیت 235,000 سے زائد غیر ملکیوں نے آسٹریلیا کے لیے ویزے لیے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے اومیکرون قسم کے رپورٹ کے بعد حکام نے ائیر پورٹ کو دوبارہ کھولنے میں دو ہفتوں کی تاخیر کرنے پر مجبور کیا، لیکن محکمہ صحت کی تفصیلات کے بعد اسے کھول دیا گیا ہے، صحت حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون اب تک دوسرے قسم کے مقابلے میں کم اثر کرتی ہے۔کوویڈ سے متاثرہ شخص نے بتایا کہ منفی ٹیسٹ کے نتائج کے بعد انہیں کوئینز لینڈ جانے کے لیے بین الریاستی پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ 2020 میں اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں جبکہ شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو داخلے کی اجازت دی تھی، توقع ہے کہ سرحدی قوانین میں نرمی سے مزدوروں کی کمی کو کم کیا جائے گا، جس سے معاشی بحالی میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔آسٹریلیا ریاست میں کورونا کے 1360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو تین ماہ سب سے بڑا اضافہ ہے جبکہ اکتوبر کے شروع میں تقریباً چار ماہ کا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا میں تقریباً 235,500 کیسز اور 2,117 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
The post آسٹریلیا نے دو سال بعد بین الاقوامی سفری پابندی ختم کر دی first appeared on Daily Jasarat News.
