فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی ایسا چونکا دینے والا بیان جاری کیا ہے جس سے عوام کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دھوکا نہ دیا جائے، پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارا ملک پاکستان بینک کرپٹ (دیوالیہ) ہو چکا ہے۔ ہم لاکھ کہتے رہیں کہ سب کچھ بہت اچھا ہے، سب ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
یہ کہنا غلط ہے کہ سب ٹھیک ہے تبدیلی آ گئی ‘ لوگوں کو دھوکہ نہ دیں پاکستان دیوالیہ ہو چکا ۔ شبر زیدی pic.twitter.com/WmqhlqjjLQ
— Syed Kousar Abbas (Kazmi) (@SyedKousarKazmi) December 15, 2021
ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کرنا کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم بڑی تبدیلی لے آئے ہیں، بالکل غلط ہیں۔ ہم سمجھتا ہوں کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا زیادہ ٹھیک ہے کہ ہم بینک کرپٹ ہو چکے ہیں، بجائے اس کے کہ یہ کہا جائے کہ پاکستان میں سب اچھا چل رہا ہے۔ میں یہ کر دوں گا، میں وہ کر دوں گا، میں یہ لے آئوں گا۔ یہ باتیں کرنا عوام کو صرف دھوکا دینے کے مترادف ہیں۔
