جسٹس وجیہہ الدین نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان دیانتدار آدمی نہیں، یہ سوچ بالکل غلط ہے۔ اس پر اب جہانگیر ترین سارا سچ سامنے لے آئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے ناراض رکن جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرے تعلقات ماضی میں جیسے مرضی ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔
جہانگیر ترین نے لکھا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہو سکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما جسٹس وجیہہ الدین نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانتدار آدمی ہیں۔
Regardless of the current status of my relationship with Imran khan, the truth must be told. I did whatever was in my capacity to help PTI in the quest to build a new Pakistan but I never gave a penny for the household expenses of Bani Gala. Just want to set the record straight.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2021
جسٹس وجیہہ الدین نے کہا تھا کہ عمران خان کی صورتحال یہ ہے کہ انہوں نے سالہا سال سے کبھی اپنا گھر خود نہیں چلایا۔ ابتدا میں جہانگیر ترین جیسے لوگ انہیں گھر چلانے کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔ پھر یہ کہا گیا کہ اب ان کا گھر 30 لاکھ روپے ماہانہ نہیں چلے گا، جس کے بعد 50 لاکھ روپے ماہانہ دینا شروع کیے گئے۔
جسٹس وجیہ الدین نے عمران خان کی نام نہاد ذاتی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔
ہور کوئی خدمت؟ pic.twitter.com/2bg4kBadGg— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 13, 2021
انہوں نے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ اس وقت کہا جاتا تھا کہ عمران خان کے پاس گاڑی ہو تو فیول سے بھری ہونی چاہیے، ان کے پاس پیسہ ہو یا نہ ہو لیکن دوسرے سارے لوگ پیمنٹ کرنے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے والے بہت سے لوگ تھے، جنہیں بعد میں عہدے دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ایک پرانے پی ٹی آئی کے ساتھی نے ایک بہت اہم بات کی تھی کہ ‘وہ شخص جس کے جوتے کے تسمے بھی اپنے نہیں، وہ اپنے آپ کو ایماندار کیسے کہہ سکتا ہے؟’
