English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: فوجی شعبے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کو بین الاقوامی قوانین کا تابع کیا جائے

القمر

چین نے آرٹیفشل انٹیلی جنس  کے فوجی استعمال کو بین الاقوامی قوانین کا تابع کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے لئے چین کے اسلحہ کنٹرول سفیر لی سونگ نے فوجی شعبے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال کے کنٹرول سے متعلق آراء پر مبنی دستاویز، اسوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ، کنوینشنل اسلحہ سمجھوتے پر نظر ثانی کانفرنس میں پیش کی۔

سفیر لی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنگ کا پانسہ بدلنے کی اہل آرٹیفشل انٹیلی جنس انسانی المیوں کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ایسے اصول و قواعد تشکیل دینے کی ضرورت ہے کہ جو آرٹیفشل انٹیلی جنس کے بطور طاقت استعمال کا سدّباب کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "چین، حتمی فوجی برتری کے حصول اور دیگر ممالک کی زمینی سالمیت و خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کے لئے، آرٹیفشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف ہے۔ ممالک کو اور خاص طور پر بڑی طاقتوں کو آرٹیفشل ٹیکنالوجی کے حامل اسلحہ سسٹم بنانے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ علاوہ ازیں آرٹیفشل انٹیلی جنس فوجی ٹیکنالوجی کے پھیلاو کا سدّباب کرنے کے لئے بین الاقوامی مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے”۔

بیجنگ انتظامیہ کی کانفرنس میں پیش کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس قواعد و ضوابط کا اطلاق مانیٹرنگ کو تقویت دے گا، ممالک کے مابین اعتماد میں اضافہ کرے گا، عالمی اسٹریٹجک استحکام کو مضبوط بنائے گا، اسلحے کی دوڑ کا سدّباب کرے گا اور انسانوں کے اندیشوں کو ختم کرے گا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے