English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقی کے سابق صدرجیکب زوما کو واپس جیل بھیجنے کا حکم

القمر

جنوبی افریقہ کی عدالت نے ملک کے سابق صدرجیکب زوما کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق79سالہ جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پررہا تھے، عدالت نے جیل واپس بھیجنے کا حکم دیا ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق صدرجیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ جیکب زوما جنوبی افریقہ پہلے سابق صدر ہیں جنہیں جیل کی سزا سنائی گئی ہے، ان سے قبل کسی بھی سابق صدر کو قید کی سزا نہیں ہوئی۔

The post جنوبی افریقی کے سابق صدرجیکب زوما کو واپس جیل بھیجنے کا حکم first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے