English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گریم سمتھ، اے بی ڈی ویلیئرز اور مارک باؤچر پر نسلی تعصب کے الزامات ثابت ہو گئے

القمر

جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑیوں کیخلاف نسلی تعصب کے الزامات ثابت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، گریم سمتھ، موجودہ کوچ اور سابق وکٹ کیپر مارک باؤچر کیخلاف سیاہ فام کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ رویے کا الزام ثابت ہوگیا۔ اس بات کا انکشاف جنوبی افریقہ کے سوشل جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز پال ایڈمز اور مکھایا این تینی نے ساتھی کھلاڑیوں پر متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایات کی تھیں جس پر تحقیقات ہوئیں۔ جنوبی افریقی بورڈ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا مطالعہ کررہے ہیں ابھی کسی کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گریم سمتھ کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں سیاہ فام کھلاڑی مکھایا این تینی، پال ایڈمز ودیگر شامل تھے۔

اس سے قبل مکھایا این تینی نے الزام لگایا تھا کہ اگر ڈومیسٹک کھلاڑی تھامی سفید فام ہوتا تو اب تک ٹیسٹ الیون کا حصہ ہوتا جبکہ انہوں پورے سکواڈ میں صرف ایک سیاہ فام پلیئر کی موجودگی پر بھی شدید تنقید کی تھی۔ دوسری جانب تھامی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں ہونے کے باوجود میرے فیلڈ میں نہ اترپانے کی وجہ کوئی نسلی امتیاز نہیں میری گیری کرسٹن سے اس بات پر کافی بات ہوچکی اور میں ان سے پوری طرح مطمئن ہوں مجھے موقع ملنے کا پورا یقین ہے مگر اس میں ایک ہفتہ یا پھر ایک سال لگ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے