English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ایردوان کی  لیبیا کے ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر النویری  سےملاقات”

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں لیبیا کے ایوان نمائندگان کے ڈپٹی سپیکر فیوزی النویری اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی ۔ یہ  ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "وزیر چاووش اولو نے آرمینیا کے لیے اپنے خصوصی نمائندے کا اعلان کردیا”

متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ایجنڈے کے حوالے سے بیانات دیتے ہوئے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے واشنگٹن کے سابق سفیر سردار کلیچ کو  آرمینیا کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ حریت: "وزیر صحت قوجہ : ویکسین  لگانے میں تیزی "

وزیر صحت فخرالدین قوجہ  گزشتہ روز کورونا وائرس سائنٹیفک کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ کوویڈ 19 وبا کے خلاف ویکسینیشن پروگرام کے حوالے سے فیصلے کے مطابق شہری دوسری خوراک کے 3 ماہ بعد مزید  خوراک لے سکتے ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : ترکی سے  11 ماہ  میں 9.7 ملین ٹن اناج اور دالیں 214 ممالک کو برآمد کی گئیں”

جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکی سے 9.7 ملین ٹن اناج، دالیں اور تیل کے بیج 214 ممالک کو بھیجے  گئی ہیں۔ اس شعبے کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25.9 فیصد بڑھ کر 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "ترکش ایئر لائنز کے لیے تین ایوارڈز”

ٹرکش ایئر لائنز (THY) نے گلوبل ٹریولر میگزین کے قارئین کی طرف سے رائے دہندگان کے سروے میں 5ویں بار "بہترین بزنس کلاس ایوارڈ” جیت کر کوئنٹ کا درجہ حاصل کیا۔ THY نے مسلسل 6ویں سال "Best Airport Ground Handling” ایوارڈز اور چار بار  "Best Corporate Loyalty Program” کے ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے