English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: واشنگٹن کے سابق سفیر کو آرمینیا کے لئے نمائندہ خصوصی متعین کیا جائے گا

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کے واشنگٹن کے لئے سابقہ سفیر سردار کلچ کو آرمینیا کے لئے نمائندہ خصوصی متعین کیا جائے گا۔

چاوش اولو نے متحدہ عرب امارات میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "صدر ایردوان کے دورہ متحدہ عرب امارات کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، ہم 14 تا 15 فروری کو صدر ایردوان کے دورے کا پلان بنا رہے ہیں۔15 فروری کو ایکسپو 2020 میں ترکی کے قومی دن کی تقریبات کے انعقاد کا پروگرام رکھتے ہیں۔ اس بارے میں ہم اپنے مخاطبین کے ساتھ بھی بات کریں گے”۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق دو طرفہ شکل میں مثبت بیانات جاری کئے گئے ہیں۔ ہم آذربائیجان کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور اسے با خبر رکھتے ہوئے اس نوعیت کے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئی بھی اس چھان بین میں نہ پڑے کہ کیا ہم آذربائیجان سے بالابالا کوئی کاروائی کر سکتے ہیں؟ ہم واحد ملت دو حکومتیں ہیں۔ ہمارے اقدامات مثبت ہیں اور سب کے لئے مفید ہوں گے”۔

بحالی اعتماد کے حامل اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” ایک طرف آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بحالی اعتماد کے حامل اقدامات کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ان اقدمات کے ساتھ متوازی شکل میں ہم بھی آرمینیا کے ساتھ بحالی اعتماد کے اقدامات کو مفید خیال کرتے ہیں۔ ہم، صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری سے واشنگٹن کے سابق سفیر سردار کلچ کو آرمینیا کے لئے نمائندہ خصوصی متعین کریں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے