ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا جبکہ کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ دوسری جانب کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد دارالحکومت ویلنگٹن کی سڑکوں پرمارچ کیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ویکسین اور کورونا کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے خلاف اورآزادی کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کی اکثریت نے بغیرماسک پہنے احتجاج میں شرکت کی۔ احتجاجی مارچ کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
نیوزی لینڈ میں 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے باعث اموات کی شرح کم ہے۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post نیوزی لینڈ میں امیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ appeared first on شفقنا اردو نیوز.
