English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا: جمپنگ کیسل نے چار بچوں کی جان لے لی

القمر

آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل نے 4 بچوں کی جان لے لی جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں دو بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔

خبر کے مطابق ،تیز ہوا سے بچے 33 فٹ کی اونچائی سے نیچے آگرے،  حادثہ اسکول میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا۔ 

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا واقعے کے وقت جھولا بندھا ہوا تھا  یا اس پر زیادہ بچے سوار تھا، تاہم انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مرنے والے بچے چھٹی جماعت کے طالبعلم تھے اور اگلے سال ہائی سکول میں جانے کا جشن منا رہے تھے

 یاد رہے کہ 2017 میں اسپین میں ایک 6 سالہ بچی اس وقت ہلاک ہو گئی جب کیسل جس میں سات بچے ہلاک تھے، ہوا سے اڑ گیا تھا، اسی طرح کا ایک واقعہ 2016 میں برطانیہ میں ایک 7 سالہ بچی کی موت کا باعث بنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے