English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ:اسلاموفوبیا کے خلاف مندوب کی تقرری منظور کر لی

القمر

امریکی ایوان نمائندگان نے   حکومت کی جانب سے اسلاموفوبیا کی نگرانی اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک خصوصی مندوب مقرر کرنے سے متعلق قانون سازی منظور کرلی۔

خبر کے مطابق، اس قانون سازی کے حق میں 219 ڈیموکریٹک اراکین نے ووٹ دیے جبکہ 212 ریپبلکنز نے اس کی مخالفت کی اور اب یہ بل امریکی سینیٹ کو ارسال کیا جائے گا۔

خصوصی مندوب  حکومت کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹس میں حکومتوں کی حمایت سے ہونے والے اسلام مخالف تشدد کے واقعات اور اس میں دی گئی چھوٹ پر بھی رپورٹ کرے گا۔

یہ بل 2 قانون سازوں نے پیش کیا جن میں ایک الہان عمر ہیں جو ایوان کے مسلم اراکین میں سے ایک ہیں اور اکثر نفرت آمیز بیانیے اور قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرتی رہتی ہیں جبکہ دوسری رکن جین شیکوسکی شگاگو کے مضافات سے تعلق رکھنے والی ایک 77 سالہ سفید فام یہودی خاتون ہیں۔

دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی نگرانی کرنے کے لیے ایک عہدےکی تخلیق یا یہ اقدام ریپبلکن قانون ساز لارین بوئیبرٹ کے ایک بیان کے بعد اٹھایا گیا جس میں انہوں نے الہان عمر کو ایک مسلمان دہشت گرد سے تشبیہہ دی تھی۔

بل  کے مطابق، مندوب خصوصی پالیسی سازوں کو مسلم دشمنی کے باہم  عالمی مسئلے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرے گا۔

ساتھ ہی مندوب امریکی قیادت کے لیے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا سے لڑنے کے ایک جامع حکمت عملی بھی قائم کرے گا۔

جین شیکوسکی جنہوں نے نہ صرف بل پیش کرنے میں کردار ادا کیا بلکہ اس کی منظوری کے لیے بھرپور مہم بھی چلائی، کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ مسلمانوں کو ان کے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی کئی طرح دیکھا ہے، میرے معاشرے میں امریکی کانگریس میں، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا بھر میں ہورہا ہے اور ڈرامائی طور پر اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے