English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین  آلتون نے سوشل میڈیا پر Türksat 5Bسیٹلائیٹ کی ویڈیوشئیر کردی

القمر

صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر   فخر الدین  آلتون  نے کہا  ہے کہ 19 دسمبر کو خلا میں بھیجے جانے والے    Türksat 5B سیٹلائٹ سے  ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت اور انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ  ہوگا۔

  آلتون  نے سوشل میڈیا پر خلاء  کو روانہ کیے جانےوالے  Türksat 5B سیٹلائٹ کے  بارے میں  آگاہی فراہم  کرنے کے علاوہ Türksat 5B سیٹلائٹ کے بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

انہوں   نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  "ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کے وژن کے ساتھ، ہمارا Türksat 5B کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا کی طرف روانہ ہو جائے گا۔ اس طرح ہماری ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت اور انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔ ان مقامات پر  جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے، انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔  انہوں نے اس موقع پر سیٹلائٹ سے متعلق  نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے